پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط : وفاقی وزرا نے نواز شریف کو عالمی سازش کا ماسٹر مائینڈ قرار دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر اعظم کو دھمکی آمیز مراسلے کو لے حکومت نے اپوزیشن پر بیرونی سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگادیا ہے۔ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کی طرز سیاست پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کو دھمکی آمیز مراسلے میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے۔ لکھا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہ رہیں تو بہتر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور بیرونی ہاتھ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ اس ڈرٹی گیم کے ماسٹر مائینڈ نواز شریف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم یہ مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کو خط میں لکھا ہے آپ کی طرز سیاست آپ کو بند گلی میں لے جائے گی۔ بولے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف تھا۔۔ ایسے لوگ باہر جاکر عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

وفاقی وزرا نے بتایا کہ دھمکی آمیز خط سے پی ڈی ایم کی سینئر قیادت بھی غافل نہیں ہے وہ کہتے رہے ہیں کہ سارے معاملات طے پاگئے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ مراسلے کے مندرجات کیا ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button