متحدہ عرب امارات

دنیا کا سب سے بڑا شوایکسپو 2020 الوداع کہنے کے قریب ، آخری دن دبئی میٹرو 24 گھنٹے چلے گی۔

خلیج اردو
دبئی: دنیا کے سب سے بڑے شو ایکسپو 2020 کے آخری دن سیاحوں کے رش کو مدنظر رکھنے ہوئے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی میٹرو 24 گھنٹے چلے گی۔

ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ایونٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ آفیسر طارق غوشہ کا کہنا ہے کہ میٹرو ٹرینیں پوری رات چلیں گی کیونکہ 31 مارچ کو ایکسپو کے اختتامی دن عوام کا رش زیادہ ہوگا۔

اختتامی تقریب میں شاندار ایونٹ ہوں گے جس میں آتش بازی، ایئر شوز اور عالمی معیار کے فنکاروں کے ساتھ مکمل ہو گی۔

تقریبات رات بھر جاری رہیں گی جس میں آدھی رات اور صبح 3 بجے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کہ ایکسپو 2020 دبئی حتمی وقت کے لیے اپنے انٹری پورٹلز کو بند کر دے۔

ایکسپو میلر کے مطابق تمام ایونٹ کے مقامات کی گنجائش محدود ہوگی اور لوگوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پرفارمنس دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

پرفارمنس کو ایکسپو سائٹ پر آئکانیکل اسکرینوں پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button