پاکستانی خبریں

وزیر اعظم کی سفارش پر صدر پاکستان عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کردی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد قوم سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے۔

صدر نے وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر اسمبلیاں تحلیل کیں ہیں۔ حکومت کی جانب سے نوے دنوں میں انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قوم سے مختصر خطاب میں مسٹر خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے اسی وجہ سےقوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button