پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا ،دونوں ممالک کی بحری افواج میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

خلیج اردو
کراچی: سربراہ پاک بحریہ نے مراکش نیوی کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مراکش کے نیول سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

نیول چیف نے مراکش نیوی کو آئیندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور پیمک 23 میں شرکت کی دعوت دی۔

نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button