پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پنجاب میں سیاسی منظرنامے کی تبدیلی سے پہلے۔آئی جی پنجاب تبدیل ہوگئے

خلیج اردو

اسلام آباد َ: پولیس سروس گریڈ22 کے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کو آئی جی ریلویز تعینات کر دیا گیا

 

نوتعینات آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا تعلق 16 کامن سے ہے۔۔ انہوں نے 1988میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔فیصل شاہکار نے لگ بھگ تین برس ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفیسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

 

فیصل شاہکار لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھرپارکر، ننکانہ اور گوجرانوالہ میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دینے سمیت اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔فیصل شاہکار ان دنوں وفاق میں بطور آئی جی ریلوے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

 

۔فیصل شاہکار کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ فیصل شاہکار کو ملکی وعالمی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔

 

پاکستانی میڈیا میں ذرائع سے چلنے والی خبروں کے مطابق سابق آئی جی سردار علی خان نے وفاقی سے تبادلے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button