پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پی ٹی آئی کو جلسے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی، صحت مند سرگرمیوں کو نہ روکیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

خلیج اردو
اسلام آباد : پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے اور سکرینیں لگانے کی اجازت نا دینے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صحت مند سرگرمیوں کو نہ روکا جائے۔ یہ ایک پرامن جلسہ کرنے چاہتے ہیں جس میں کوئی حرج نہیں۔

اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مجاز افسر کو طلب کیا تو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی جی محمد وقاص ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عدالت نے اسفتفار کیا انتظامیہ کو جلسے سے کیا پریشانی ہے جس پر انتظامیہ کی جانب سے رانا وقاص نے بتایا کہ یہ چار سے چھ ہفتے مانگ رہے ہیں اس طرح ایف نائن پارک کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ آج کی اجازت مانگ رہے وہ آپ دے سکتے ہیں اور ضروری ہو تو تو مناسب Restrictions لگا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ آج کی اجازت دے دیں آئندہ جب بھی احتجاج کرنا ہو گا ہم اجازت لے لیا کریں گے۔

عدالت نے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کو اجتماع کی اجازت دیتے ہوئے کیس درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button