پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزارت اورسیز پاکستانیز کا وطن لوٹنے والے پاکستانیوں کو مستحکم اور خودمختار بنانے کیلئے اہم اقدام

خلیج اردو
اسلام آباد :وزارت اوور سیز پاکستانیز نے جرمنی کے تعاون سے واپس آنے والے تارکین وطن کو باصلاحیت بنانے اور انہیں اپنا روزگار شروع کرنے میں مدد کے لیے تجارتی ٹول کٹس فراہم کیں ۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سنٹر کے تعاون سے واپس آنے والے تارکین وطن کو موٹر سائیکل مکینک اور فوٹو گرافی کے شعبے میں جامع تربیت فراہم کی ہے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں 82 مہاجرین کو ٹول کٹس کی فراہمی کی گئی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر برائے اوور سیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی محمد ایوب آفریدی نے کہا کہ حکومت واپس آنے والے تارکین وطن کو باوقار خود روزگار میں مدد دے رہی ہے

تقریب سے خطاب میں جرمنی کی عالمی تعاون تنظیم جی آئی زی کے کنٹری ڈائریکٹر ٹوبیاس بیکر نے کہا کہ روزگار اور کاروبار کو فروغ دینے کے نتیجے میں افرادی قوت کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے

ملک میں ہر سال ہزاروں تارکینِ وطن واپس آتے ہیں جن کو ملک میں کاروبار اور روزگار کی تلاش مدد کی ضرورت ہوتی ہے حکومت کی طرف سے انھیں ہنر مند بننے اور کاروبار کے مواقعے فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button