متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس میں بھرتیوں کا معاملہ ، پولیس نے عوام کو افواہوں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے جمعرات کو وارننگ دی ہے کہ لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ سوشل میڈیا پر شارجہ پولیس میں بھرتیوں سے متعلق اشتہار حقیقت پر مبنی نہیں۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی پیشگی تصدیق کی جائے کہ ان میں حقیقت کتنی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کیلئے پولیس کی ویب سائیٹ دیکھی جائے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قانون کے آرٹیکل 52 کے مطابق اگر کوئی شخص انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جعلی خبر چھاپے یا افواہ پھیلائے یا کوئی بھی غلط معومات پھیلائے جو حقائق کے منافی ہو تو اسے ایک سال قید کی سزا اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

ریاست ، سرکاری ادارے ، عائے عامہ ، کرونا وائرس یا کسی مہلک مرض سے متعلق اگر جھوٹ بولا جائے تو کم از کم دو سال قید اور 200,000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button