پاکستانی خبریں

جعلی لائسنس اسکینڈل: پاکستان نے مزید 68 پائلٹ معطل کر دیے

73 پائلٹوں کے بارے میں فیصلہ آئندہ دو دنوں میں متوقع ہے

 

پاکستانی نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی جانب سے شائع کی گئی تفصیلات کے مطابق جعلی لائسنس کے الزام میں پاکستان نے مزید 68 پائلٹ معطل کر دیے ہیں۔ مشتبہ لائسنسوں کے حامل 262 پائلٹوں میں سے 28 کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں جب کہ 161 پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تاہم سول ایوایسشن حکام کے مطابق باقی بچ جانے والے 73 پائلٹوں کے لائسنس کے اصلی یا جعلی ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 دنوں میں متوقع ہے۔

حکومت منگل کے روز سپریم کورٹ میں فضائی سفر کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائے گی۔ یاد رہے کہ یہ صورتحال وزیر ہوابازی کے قومی اسبملی میں دیے گئے بیان کے بعد پیدا ہوئی۔ جس میں انہوں نے تقریبا 262 پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہونے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔

تاہم، وزیر ہوابازئی کے بیان کے الٹ سول ایوایشن اتھارٹٰی نے اعلان کیا ہے کہ تمام کرشل اور ایئر لائن لائسنس اصلی ہیں اور کوئی پائلٹ جعلی لائسنس نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ اس اسکینڈل کے سامنے آتے ہی پاکستان کے اندر اور دوسرے ممالک نے بیشتر پاکستانی پائلٹوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ پاکستان 262 پائلٹوں کو کام کرنے سے روک دیا تھا، اور 28 پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کر دیے تھے۔

اس اسکینڈؒ ل کے  باعث دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button