پاکستانی خبریں

خط لکھنے کی روایت کو ازسر نو فروغ دینے کیلئے منفرد تحریک شروع کردی گئی۔

خلیج اردو: کنیئرڈ کالج لاہور سے ’ آؤ خط لکھیں‘ تحریک کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ کالج میں خط لکھو تحریک کے آغاز پر ڈاک خانہ لگایا گیا جہاں طالبات نے بڑھ چڑھ کر خطوط لکھے اور تحریک میں حصہ لیا۔

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خواجہ عمران رضاکے مطابق کینئرڈ کالج لاہور سے شروع کی جانے والی تحریک کا مقصد ادبی ذوق کی تسکین اورمحکمہ ڈاک کی ساکھ اور ریونیو بڑھانا ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکا اوریونیسکو نے لاہور کو سٹی آف لٹریچر قرار دیا ہے، آؤ خط لکھو تحریک ملک کے کو نے کونے تک پھیلائیں گے۔

کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ خط نویسی کی تحریک سے جذبات اور احساسات کے اظہار کو نئی جہت ملے گی۔

خط لکھو تحریک کے تحت مختلف شہروں میں فلوٹ بھی بھیجے جارہے ہیں جس سے لوگوں کو خط لکھنے کی ترغیب ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button