عالمی خبریں

گوئٹے مالا کا شہری طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا۔

خلیج اردو: گوئٹے مالا کا شہری طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ پر حکام نے اسے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا

نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ 26 سالہ گوئٹے مالا کا شہری اس وقت امریکی ایئر لائن کے ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپا جس وقت وہ پرواز کے لیے تیار تھا۔

گوئٹے مالا کے شہری کی خوش قسمتی تھی کہ اس نے ڈھائی گھنٹے طویل سفر لینڈنگ گیئر میں چھپ کر نہ صرف طے کیا بلکہ بحفاظت ایئرپورٹ پہ بھی اترا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ بحفاظت اترنے والے شہری کو دیکھ کر متعلقہ حکام حیرت زدہ رہ گئے۔

ایئرپورٹ حکام نے غیر قانونی طور پر بنا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر کو تحویل میں لے متعلقہ امریکی حکام کے حوالے کردیا جنہوں نے سب سے پہلے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔

امریکی حکام ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گوئٹے مالا کے شہری سے تفتیش و تحقیق کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button