پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاک نیوی چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

خلیج اردو: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج صبح نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات بھی کی۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال کے علاوہ میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button