پاکستانی خبریں

پاکستان اورسعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق "الکسح چہارم اختتام پزید، تربیتی مشق میں دونوں ممالک کے آرمی کے دستوں نے حصہ لیا

خلیج اردو

راولپینڈی: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الکسح فور اختتام پذیر، دونوں ملکوں کے بری افواج کے جوانوں نے مشقیں، روٹ، ائیریا اور وہیکل سرچ سمیت کلیئرنس آپریش اور دیسی ساختہ باردوی سرنگوں، باردو سے بھری گاڑیوں سے نمٹنے کی ڈرلز ہوئیں۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا مقصد روٹ سرچ، ایریا سرچ، وہیکل اور افراد کی سرچ سمیت ایریا کلیئرنس آپریشنز میں باہمی تجربات کا تبادلہ کرنا تھا، جبکہ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، بارود سے نصب گاڑیاں، انسداد خودکش صورتحال سمیت دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے بارے میں تکنیکی مشقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کے حصے کے طور پر الکسح سیریز کی چوتھی مشترکہ مشق ہے، ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپورمیں منعقدہ اختتامی تقریب میں  پاک فوج کے انجینئر انچیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرز میجر جنرل سعد مسفر القحطانی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی فوجی وفد بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button