پاکستانی خبریں

پاکستان میں یکم جنوری سے 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل قرار

خلیج اردو: این سی اوسی نے ملک بھر میں یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمر کے افرادکو بوسٹر ڈوزکا اہل قرار دے دیا۔

30 سال سے زیادہ عمر کے افراد یکم جنوری سے اپنی مرضی کی کورونا بوسٹرڈوز لگانے کے اہل ہوں گے۔ این سی اوسی نے ویکسینیشن لازمی کرانے کےلیے اقدامات پربھی اتفاق کرلیا۔

این سی او سی اجلاس میں وبائی امراض کے اعدادوشمار، ویکسین کی حکمت عملی اور بیماریوں کے پھیلائو پر تبادل خیال کیا گیا۔اجلاس میں ویکسینیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 7لاکھ 13 ہزار 5سو82 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔۔ملک کی 58 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کر لی گئی ہے۔اب تک مجموعی طور پر 14 کروڑ 15 لاکھ 9ہزار3 سو 39 افراد کو ویکیسین لگائی گئی ہے۔

این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اومیکرون وائرس اب تک 95 ممالک میں رپورٹ کیا گیا ہے

دنیا بھر میں اومیکرون کے 58 ہزار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت اومیکرون کا مرکز برطانیہ اور ڈنمارک ہیں،بھارت میں 149 تصدیق شدہ کیس رپورٹ موجود ہیں۔ شہری کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیے مکمل طور پر ویکسین لگوائیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button