عالمی خبریں

لندن میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل

خلیج اردو: لندن کے نواحی علاقے سلاو میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے مقامی وقت کے مطابق ووٹنگ صبح 10 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہی۔

خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا انعقادسکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کیا گیا جبکہ سلاو اور اس کے گردونواع کے 10 ہزار سے زاہد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

اس موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے ذریعے سکھوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ سارا دن سکھ رہنما آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی بلند کرتے رہے۔

ریفرنڈم ووٹنگ میں نوجوان خواتین سیمت بزرگ سکھوں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button