پاکستانی خبریں

پاکستان: صوبہ پنجاب کے اسکولوں کو 22 اگست تک اساتذہ کی ویکسینیشن کروانے کی ڈیڈ لائن جاری، بصورت دیگر اسکول بند کر دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکام کی جانب سے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کو  22 اگست تک اپنے اساتذہ کو کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن جاری کردی۔ احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند کر دیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ 22 اگست تک کورونا ویکسین لگوا لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر تعلیم نے وارننگ دیتےہوئے کہا کہ اگر اس تاریخ تک اساتذہ نے ویکسین نہ لگوائی تو جس اسکول میں وہ پڑھا رہے ہوں گے اس اسکول کو بند کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کسی بھی اسٹاف ممبر نے اگر ویکسین نہ  لگوائی تو ہم تادیبی کاروائی کریں گے۔

مراد راس کا مزید کہنا ہے تھا کہ 22 اگست کے بعد صرف ان اساتذہ اور اسٹاف کو اسکول میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں ویکسینیشن کروا لی ہوگی۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے اسکولوں کے اساتذہ اور انتظامیہ کو 21 اگست تک کورونا ویکسین لگوا لینے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button