پاکستانی خبریں

افغانستان میں کثیرالقومیت حکومت بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے کثیرالقومیت حکومت بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔

ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ چالیس سالہ تنازعے کے بعد ایک کثیرالقومیتی حکومت افغانستان میں امن اور استحکام لائے گا۔ یہ نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے فائدے میں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button