عالمی خبریں

بھارتی مسافر نے اپنے کتے کے لیے ایئر انڈیا کی بزنس کلاس کا پورا کیبن بک کروا لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک بھارتی مسافر نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے ایئر انڈیا کی فلائیٹ کا پورا بزنس کیبن بک کروا لیا۔

ایئر انڈیا کی ممبئی سے چنائی کی دو گھنٹے کی پرواز کے لیے پورا بزنس کلا کیبن بک کروایا گیاتھا تاکہ کے 9 پالتو کتا اپنے مالک کے ساتھ آسائش اور پر امن طریقے سے سفر کر سکے۔

اس پرواز میں بزنس کلاس کی 12 سیٹیں ہوتی ہیں۔ ممبئی سے چنائی کی دو گھنٹے کی پرواز کے لیے ہر سیٹ کا کرایہ 8 ہزار سے 20 ہزار کے درمیان ہوتا ہے۔ لہذا کتے کے مالک کے نے پورا کیبن حاصل کرنےکے لیے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد رقم خرچ کی۔

یاد رہے کہ ایئر انڈیا کچھ شرائط کے تحت پالتو جانوروں کو پرواز میں لیجانے کی اجازت دیتی ہے۔ اس سے پہلے بھی پالتو کتے ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر کر چکے ہیں۔ تاہم یہ پہلا ایسا واقعہ ہے  کہ جس میں کتے کے مالک کے کتے کے لیے پورا کیبن بک کروایا ہو۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button