پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں ڈالر کو بریک لگ گئی، امریکی کرنسی گراوٹ کا شکار

خلیج اردو :پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی ، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے سستا ہوکر 233 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا اور امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دوسرے روز بھی مستحکم رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز کاروبار کے دوران ڈالر مزید تین روپے 31 پیسے کم ہو کر 233 روپے 71 پیسے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 234 روپے 31 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں، پچھلے دو دنوں میں انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے چورانوے پیسے سستا ہو چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہو کر230 سے 232 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button