پاکستانی خبریں

پشاور میں اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں پیر نے کیل ٹھونک دی

خلیج اردو: پشاور میں ایک پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور (ایل آر ایچ) میں خاتون مریضہ آئی جس کے سر میں ایک پیر نے کیل ٹھونک دی تھی۔

وجہ پوچھنے پر خاتون مریضہ نے بتایا کہ ان کی نرینہ اولاد نہیں ہو رہی تھی جس وجہ سے وہ ایک پیر کے پاس گئی جن کے پاس اولاد نرینہ کی آرزو مند بہت ساری خواتین جاتی ہیں۔

خاتون مریضہ کا کہنا تھا کہ پیر نے انہیں کیل کا بتایا اور کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے اس کی نرینہ اولاد پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیل کے لیے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button