پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

خلیج اردو: کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب تین غیرملکی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور تک سنائی دی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا حتمی اندازہ لگایا جارہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ گاڑی مسکن چورنگی کے گیٹ سے جامعہ کراچی میں داخل ہوئی جس میں غیرملکی اساتذہ موجود تھے

ایس پی گلشن اقبال نے کہا ہے کہ متاثرہ گاڑی پر بال بیرنگ کے نشانات ملے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوع کا معائنہ کررہی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا خودکش لگتا ہے جس میں برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button