متحدہ عرب امارات

خبردار : دیواروں اور بالکونی پر کپڑے لٹکانا منع ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی میں حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپارٹمنٹس کی بالکونی میں کپٹروں کو خشک کرانےسے باز رہیں۔ کپڑوں کو کھڑکیوں اور دیوروں سے لٹکائے رکھنے سے شہر کی خوبصورتی میں بگاڑ آتا ہے۔

یہ وراننگ ابوظہبی کے شہری بلدیہ کی طرف سے ایک آگاہی مہم کے دوران جاری کی گئی ہے تاکہ رہائشیوں کو شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے ۔

حکام نے اسے خلاف اداب بھی قرار دیا ہے اور اس حوالے سے گائیڈلائن ہر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے

شہری بلدیہ خبردار کیا تھا کہ بالکونیوں کے غلط استعمال پر1,000 درہم جرمانہ اور اس سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بلدیہ نے بیان میں کہا ہے کہ آگاہی مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہر کی ظاہری شکل کو برقرار رکھا جائے اور لانڈری کو خشک کرنے کے غیر صحت مند طریقے کا صدباب کیا جائے۔
حکام نے زور دیا ہے کہ رہائشیوں کو کسی بھی طرح اپنے کپڑے لٹکانے سے گریز کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کی بالکونیاں کسی کو ناخوشگوار نظارہ پیش نہ کرے۔

حکام نے کہا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں کپڑوں کو خشک کرنے کے نت نئے طریقے موجود ہیں جن کو اپنانا چاہیئے۔ الیکٹرانک کپڑوں کے ڈرائر اور کپڑے خشک کرنے والے ریک بہترین متبادل ہیں۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button