پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار کم نہ ہوسکے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق

خلیج اردو
23 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں وبائی امراض اور ہنگامی حالات کے حوالے سے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33744 کورونا کے ٹیسٹ ہوئے جس سے 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418تک جا پہنچی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 7070 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 996 ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 8 اموات ہوئیں جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6432 ہو گئی ہے۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اسپتالوں میں 107 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ۔ جبکہ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button