پاکستانی خبریں

سانحہ مری: گاڑیوں میں بیٹھے افراد کاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی

خلیج اردو: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق7 جنوری کو مری میں 16گھنٹے میں4 فٹ برف پڑی،3 جنوری سے7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزارگاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میں بیٹھے 22 افراد کاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، مری جانے والی 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button