پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک کیلئے بلایا جانے والے قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کو بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے بلایا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرحوم اراکین اسمبلی، سابق صدر رفیق تارڑ، سینیٹر رحمان ملک، پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والوں اور وفات پانے والے دیگر اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد اجلاس کو پیر تک کیلئے ملتگوی کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی جانب سے دعائے مغفرت کی گئی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی روایات کا حصہ ہے کہ اگر کسی رکن پارلیمنٹ کا انتقال ہوا ہو تو اس روز کا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے اور میں بھی اس روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روز کے لیے اجلاس ملتوی کرتا ہوں۔

تاہم اسپیکر اسد قیصر نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر قوانین کے مطابق کارروائی کروں گا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button