پاکستانی خبریں

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
کراچی : پاکستان کی بحری افواج پاک بحریہ نے آج بدھ کے روز زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس دوران میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائل چلانے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میزائلوں کو داغنے کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کا ثبوت ہے۔

ایڈمرل نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور افسران ملکی بحری حدود اور بحری تنصیبات کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈمرل نیازی نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button