پاکستانی خبریں

پاکستان: مری میں برفانی طوفان سے گاڑیوں میں پھنسے کم از کم 16 افراد جاں بحق۔ شیخ رشید

خلیج اردو: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کے روز یہاں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کے پہاڑی شہر مری میں، سیاحوں کی گاڑیوں کی بڑی تعداد برفانی طوفان کے باعث راستے بند ہونے سے برف میں پھنس گئیں، جبکہ ان گاڑیوں میں پھنسنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

مری کو آفت زدہ قرار دیکر فوج کو سڑکوں کو صاف کرنے اور اب بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "کم از کم 16 سے 19 افراد اپنی گاڑیوں کے اندر ہی مر گئے ہیں۔”

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ جمعے کی رات سے علاقے کو کلیئر کرانے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن مری، گلیات اور باریاں آنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ نتیجتاً حکام علاقے کو خالی کرانے میں ناکام رہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مری جانے والے تمام راستوں کو بند کر لیا گیا ہے۔ وہ خود اور پنجاب حکومت صورتحال پر
نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کیمطابق شیخ رشید امدادی سرگرمیوں
کو جاری کرانے اور معاملات پر نظر رکھنے
خود مری پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button