پاکستانی خبریں

پاکستان سول ایوی ایشن نے بڑی تعداد میں پروازیں کینسل ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پروازوں میں سواریوں کی تعداد کم کرنے جیسی پابندیاں لگائے جانے کے بعد سے متعدد ایئرلائنز اپنی پروازیں کینسل کر رہی ہے، جس کے باعث پاکستان آںے والے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں پروزیں کینسل ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے   اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر ملکی ایئر لائنز پر "اوور بکنگ” الزام لگایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے ایک بھی فلائٹ منسوخ نہیں کی۔

فضائی کمپنیوں نے حکام کی طرف سے سفری پابندیوں میں نرمی کی توقع کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں شیڈول کیں۔ تاہم، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی نہ کیے جانے کے بعد انہیں یہ اضافی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

این سی او سی کی جانب سے یکم جولائی سے صرف یورپ، کینیڈا، برطانیہ، چین، ملائیشیا اور چند دیگر ممالک سے آنے والی ڈائریکٹ پروازوں کے لیے مسافروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافے کی اجازت دی ہے۔

تاہم، پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کو پروازیں کینسل ہونے کی کوئی وجوہات نہیں بتائی گئی تھیں بلکہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے پروازیں سول ایوی ایشن کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button