پاکستانی خبریں

افسوسناک خبر : پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری سابق کپتان انضمام الحق دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

خلیج اردو
28 ستمبر 2021
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹایم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق دل کا دورہ پڑنے اور سانس لینے میں مشکلات کے باعث اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھ گیا ہے۔

ان کے خاندان کے ایک فرد نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے انضمام الحق بہتر محسوس نہیں کررہے تھے اور انہیں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور یہ معلوم ہوا کہ ان کو ہلکا سا دل کا دورہ ہوا۔ ماہر دل کے ڈاکٹر پروفیسر عباس کاظم نے ان کیلئے انجیوپلاسٹی کرائی۔

خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ انضمام الحق اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

اکیاون سالہ انضمام نے بین الاقومی طور پر 120 ٹیسٹوں اور 378 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

وہ پاکستان کے چیف سلیکٹرز بھی رہے ہیں جس دوران پاکستان نے چیمپئین ٹرافی جیتی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button