پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک سعودی فوجی تربیتی مشقیں جاری : مشقوں میں انسداد تخریب کاری سمیت متعدد عوامل شامل

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ مشق الصمصام ہشتم 2022ء قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں جاری ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک،سعودی افواج کے مابین دو ہفتے پر محیط مشترکہ مشق تواتر کے ساتھ جاری رہنے والا سلسلہ ہے۔ مشترکہ مشق انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر محیط ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں محاصرے، تلاشی، لڑاکا گشت کی کارروائیاں ،دیسی ساختہ بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا عمل شامل ہے۔

مشق کا حصہ فوجیوں کو آپریشنل امور میں باہمی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ الصمصام” مشقیں 2004 سے دو سالہ بنیادوں پر جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button