پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا،ویل سمیڈ ایک رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے

خلیج اردو

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے دلچسپ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے ہرادیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کئے۔پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 58 اور حیسن طلعت نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اننگز کے آخری اوورز میں بین کٹنگ نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے برق رفتار 36 رنز بنائے جس میں سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکے بھی شامل تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوٗتہ گلیڈی ایٹرز نے آغاز سے وکٹیں گنوانا شروع کی۔ویل اسمیڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پشاور زلمی کے باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔ویل اسمیڈ نے 99 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ایل اسمیڈ سنچری سے صرف ایک رنز کی دوری پر سلمان ارشاد کی بال پر بولڈ ہوئے۔پشاور زلمی کی ٹیم اپننے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں گنوا کر 161 رنز ہی بناسکی۔کوئٹہ کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر نے تین وکٹیں حاصل کی۔

پشاور زلمی کے حسین طلعت کو شاندار آلراونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پوانٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button