پاکستانی خبریں

ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے اور افواج پاکستان کی تکریم پامال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے 9 مئی کے واقعات پر انصاف ہوگا،چیف آف آرمی اسٹاف کا واضح بیان

خلیج اردو

راولپنڈی:پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کور کے افسروں سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سےایسی مذموم کوششوں کوناکام بنایا جائے گا۔

 

آرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھاکہ امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ یہ پاکستان کے سپہ سالار کا کسی بھی کورہیڈکوارٹر کا پہلا دورہ ہے جب سے پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں میں فوجی تنصیابات کو بالخصوص اور عام املاک کو بالعموم توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button