پاکستانی خبریں

پاک فوج نے 6 ستمبر 1965 کو اپنے سے 4 گنا بڑےدشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،وزیراعظم شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شکر پڑیاں اسلام آباد میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرکے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور افسروں وجوانوں نے اپنی جانوں سے زیادہ ملک کی حفاظت کی، قوم اپنے غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری قوم میجرعزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید، سرفراز رفیقی سمیت ان سب کوسلام پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک کے چپے چپے کو محفوظ بنایا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لیے ایک بار قوم پھر یک جان ہے اور ایک لڑی میں پروئی جا چکی ہے، اس سیلاب سے جو تباہی آئی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تباہی آنکھوں نے نہیں دیکھی، وفاقی، صوبائی حکومتیں اور پاک افواج مل کر آفت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button