پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اہم ملاقاتیں

خلیج اردو

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم نے بیلجئیم اور جاپانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

 

وزیر اعظم آفس وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایے میں شرکت کی جس دوران امریکی صدر سے ان کی مختصر ملاقات بھی ہوئی۔

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سیکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم سے بیلجئیم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے ملاقات کی۔

 

مسٹر شریف جاپانی  ہم منصب بھی ملے، دوطرفہ امور پر گفتگو کی اور پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی قتل ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں بھی شرکت کی۔

 

صحافی انس ملک نے اس ملاقات کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور پاک امریکہ ایڈمنسٹریشن کے تعلقات میں جمود کا توڑ قرار دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button