پاکستانی خبریں

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چرچے،ججز کی جانب سے جلد کیسز ختم کرکے میچ دیکھنے کے ریمارکس

خلیج اردو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چرچا رہا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا معجزہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کہیں تو ہم سپریم کورٹ کے باہر میچ دیکھنے کیلئے اسکرین لگوا دیتے ہیں۔

 

عدالت میں نیب تراہیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی تو ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ کل ایک بجے سیمی فائنل ہے۔ کیس کی سماعت نہ رکھیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال بولے کہ انہیں تو اس بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ کل کیس جلدی ختم کرلیں گے،،، امید ہے پاکستانی ٹیم کے حوالے کوئی اچھی خبر آئے گی۔

 

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے وکیل سےکہا کہ اگر آپ کو برا نہ لگے تو آپ دلائل دیجئے گا۔ ہم میچ دیکھیں گے۔ خواجہ صاحب کل کا دن چھوڑ دیں۔ آپ بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button