پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں آرمی چیف کے سربراہی کی تعیناتی ایک اندرونی معاملہ ہے، ہم پاکستان سے واحد توقع یہ رکھتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی، امریکی وزارت خارجہ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ہم خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر نہ صرف بہترین کام کررہے ہیں بلکہ آگے کام کرتے رہیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا دونوں ملکوں سے مشترکہ مفاد ہے،انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور تعاون چاہتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک اتحادی کے طور پر دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں سمیت علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button