پاکستانی خبریں

موجودہ حکومت تاریخ کی احمق ترین ٹیم پر مشتمل ہے، فواد چوہدری

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں مرکزی حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف کے بارے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی کی نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی منسٹری سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔ معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے سیاست ان کی دفن ہو چکی ہے۔

مسٹر چوہدری نے کہا ہے کہ اگر یہ حکومت کوئی کام کر رہی ہے تو نیب کیسز ختم کرنے کے ذمہ داروں کیلئے جو ماشاءاللہ کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگا رہے ہیں۔نتیجہ یہ ہے کہ دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button