پاکستانی خبریں

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر افغانستان کے اندر سرحدی علاقے میں کالعدم جماعت تحریک طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے 8دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،ترجمان دفتر خارجہ

خلیج اردو
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر افغانستان کے اندر سرحدی علاقے میں کالعدم جماعت تحریک طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے 8دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔۔۔ دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

 

ہمسایہ ملک افغانستان کی سرزمین ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف استعمال،سرحد پار حملے سے پاک فوج کے اعلیٰ افسروں سمیت سات اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز ان ایکشن،ملک دشمنوں کو سرحد کے اندر گھس کر ٹھکانے لگادیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر عبوری افغان حکومت کو بارہا اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔۔ دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، دہشت گرد پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں پاکستان افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اس لیے اس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون کو ترجیح دی ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہناتھاکہ گزشتہ دو سال کے دوران، پاکستان نے بارہا افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر کارروائی کریں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے پائے۔۔۔ہم ٹی ٹی پی کی طرف سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے میں افغان حکام کو درپیش چیلنج کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔

 

اس لیے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حل تلاش کرنے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے سے روکنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔۔افقانستان میں برسر اقتدار عناصر سے گزارش ہے معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے خوارج دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button