پاکستانی خبریںسپورٹس

ٹوکیو اولمپکس: نیزہ بازی کے مقابلے میں بھارتی تھرور نے گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستانی ندیم ارشد پانچویں نمبر پر

 

خلیج اردو آن لائن:

جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس کے دوران آج جیولین تھرو یعنی نیز پھینکنے کا مقابلہ ہوا جس میں پاکستان اور بھارت مد مقابل آئے۔ سخت مقابلے کے بعد بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے میدان مار لیا اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ جبکہ پاکستانی تھرور ندیم ارشد پانچویں پوزیشن پر رہے تاہم، ندیم نے اپنی محنت کے بل بوتے پر اولمپکس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر کرے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

23 سالہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا جونیئر ایتھلیٹک چیمپیئن شپ کے سابق گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ انہوں نے آج کے مقابلے کے دوران آخری راؤنڈ میں 87 اشاریہ 58 میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ پاکستانی ندیم ارشد نے اپنے آخری راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 اشاریہ 62 میٹر کی دوری تک نیزہ پھینکا۔

یاد رہے کہ بھارت نے اولمپکس میں ایتھلیٹکس کے میدان میں تاریخ کا سب سے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔  اور انہیں اس کامیابی پر بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ندیم ارشد کو غربت اور بغیر حکومتی سپورٹ کے اس مقام تک پہنچنے پر پاکستان کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button