پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں سیلاب سے انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا،دنیا آگے بڑھ کر پاکستان کیلئے 160 ملین ڈالر کی امداد کریں،یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

خلیج اردو

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عالمی برادری سے 160 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کردی

 

پاکستان فلڈ رسپانس پلان اسلام آباد میں  باقاعدہ لانچ کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد طلب کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں  باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور یو این کے نمائندہ خصوصی سمیت مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ امریکا۔۔آسٹریلیا۔انگلینڈ۔چین،جاپان سمیت متعدد ممالک کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا۔

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب سے میں کہا کہ  سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

 

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جولیان ہارنیس نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا دورہ کیا، گاؤں کے گاؤں سیلاب میں بہہ گئے۔ اتنی بڑی آفت سے نمٹنا اکیلے ممکن نہیں

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ متاثرین کے لیے خیمے تیار کرنا بھی بڑی مشکل ہے، کھانا پکانے کی سیلابی پانی میں جگہ نہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button