پاکستانی خبریں

امریکہ نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی منظوری دیدی

خلیج اردو

اسلام آباد: سیلاب زدگان کی امداد اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخرکردی۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزقرض کی واپسی مؤخر کردی۔اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے ٹویٹ کرکے تصدیق کردی۔

 

ٹوئٹ کے مطابق، امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن انیشیٹو کے تحت دوسرے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردئیے۔

معاہدے کے تحت کے تحت قرضے کی واپسی موخر ہوگئی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button