پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹروول کی قیمت 12 روپے 63  پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت  224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 235 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

 

نئی قیمتوں کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے اور اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

 

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ معیشت کے اعشاریے بہتر ہورہے ہیں۔ ریونیو کے اہداف ستمبر کے مہینے اور اس کورٹر کیلئے پورے کیے ہیں ۔مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس داہندگان کے بارے میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی تھی۔ امید ہے کہ جیسے حکومت نے لچک کا مظاہرہ کیا، ٹیکس گزر بھی اپنے ریٹرن وقت پر جمع کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button