پاکستانی خبریں

پاکستان کی سنیئر اداکارہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

خلیج اردو
30 اپریل 2021
لاہور : پاکستان میں سنیئر اداکارہ مرینہ خان کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے اور اگلے پندرہ دنوں کیلئے وہ خود کو قرنطینہ کررہی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں نہیں تو انہیں بھی اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اس عید پر گھر رہیں اور ہجوم شاپنگ مالز سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس سال عید کے نئے کپڑے نہیں خریدتے ہیں تو کچھ نہیں ہوگا۔

مرینہ خان نے درخواست کی کہ ان کے فین بھی بھارت میں جاری کرونا بحران کیلئے دعا کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button