پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔

خلیج اردو

اسلام آباد:انتخابات کیلئے فنڈ کیوں فراہم نہیں کیے،کیا وجوہات ہیں؟ سپریم کورٹ میں سیکرٹری خزانہ ، اٹارنی جنرل ، گورنر سٹیٹ بنک کی حاضری لگ گئی ۔چیف جسٹس پاکستان نے 14 اپریل کو سیکرٹری خزانہ اور اٹارنی جنرل سمیت متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کے باوجود فنڈز فراہم نہیں کیے۔ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے۔

 

عدالت نے قرار دیا کہ تمام افسران 14 اپریل کو چیف جسٹس چیمبر میں پیش ہوں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات ساتھ لیکر آئیں۔عدالت نے قرار دیا کہ دیگر سینئر ترین افسر حکومت کے پاس موجود رقم کی تفصیلات ہمراہ لائیں۔

 

سپریم کورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے،مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود حکومت نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button