معلومات

ہاضمے کے مسائل: کالی مرچ سے کریں معدے کے مسائل دور

💡💡💡

💢 *کالی مرچ سے کریں معدے کے مسائل دور*

⭕کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔
👈 کالی مرچ معدے میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کو ہونے سے روکتی ہے ۔ پیٹ کی گرمی ، بھوک نہ لگنے اور جگر کو صاف کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔
👈کالی مرچ میں موجود پائپ رائن لبلبہ اور آنتوں میں موجود ہضم کرنے میں معاون انزائمز کی گردش کو تیز کردیتاہے ۔ اس کے علاوہ سیاہ مرچ جگر میں پت اور اس سے بننے والے ایسڈ کو بھی بڑھاتی ہے جو آنتوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے.
👈کالی مرچ مختلف تیل اور کیمیکلز کی وجہ سے جسم میں بننے والے اسہال یا ڈائریا کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے ۔ اس سے اعصابی نظام تیز ہوتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مرتے ہیں ۔ کالی مرچ کھانے سے جسم میں پسینہ بنتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے ۔
👈گیسٹرک کے مرض کے لیے ایک کپ پانی میں آدھا لیمبو نچوڑ لیں ۔ اب اس میں ایک چٹکی کالی مرچ پاؤڈر ڈال دیں ۔ اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں ۔ معدے کو کافی آرام ملے گا ۔
👈اگر کھانا ہضم کرنے میں دیر لگتی ہو تو پسی ہوئی کالی مرچ، سونٹھ کا پاؤڈر، پسا ہوا زیرہ اور نمک برابر کی مقدار میں مکس کر لیں ۔ اس چورن کو دن میں دو بار کھانے کے بعد گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ معدہ کھانا جلدی ہضم کرے گا ۔
👈اگر پیٹ میں گیس بن جاتی ہو تو لسی کی ملائی ہٹا کر اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور ایک چٹکی پسا ہوا زیرہ ملا کر پی لیں ۔ اس کے علاوہ کھانا پکانے میں بھی اگر لال مرچ کی جگہ کالی مرچ کا استعمال کیا جائے تو یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے ۔ کالی مرچ نہ صرف پیٹ سے گیس ختم کرتی ہے بلکہ مزید گیس بننے سے بھی روکتی ہے ۔
👈بھوک کم لگتی ہو تو آدھا چھوٹا چمچ کالی مرچ اور ایک بڑا چمچ شہد ملا کر کھالیں۔ روزانہ اس نسخے پر عمل کرنے سے بھوک لگنے لگے گی۔
👈پیٹ میں کیڑے ہوجانا ایک عام اصطلاح ہے جسے معدے کی بیماریوں میں ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے ۔ اکثر بچوں کو یہ تکلیف ہو جاتی ہے ۔ یہ بڑی آنت میں ہونا والا ایک ایسا انفیکشن ہوتا ہے جس سے کھانا صحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتا جس کے باعث پیٹ میں درد رہنے لگتا ہے ۔ یہ درد رات کے وقت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ کالی مرچ پیٹ کے کیڑے مارنے میں کا رآمد ہے ۔ ایک گلاس لسی (ملائی ہٹا کر) لیں۔ اس میں تھوڑی سی پسی کالی مرچ شامل کرلیں۔ اسے نہار منہ پینے سے پیٹ کی یہ تکلیف دور ہوجائے گی ۔
👈فوڈ پوائزننگ یا الٹی کی شکایت ہو توچٹکی بھر پسی کالی مرچ ایک چھوٹے چمچ مکھن میں ملا کر رکھ لیں ۔ اس کی تھوڑی تھوڑی مقدار وقفے وقفے سے استعمال کریں ۔ یہ نسخہ اسہال یا ڈائریا کے مرض میں بھی فائدہ کرتا ہے ۔
👈کالی مرچ قبض کے مریضوں کے لیے بھی فائدے مند ہے ۔ قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال بڑھائیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button