سپورٹسپاکستانی خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے، میچ پاکستان میں ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ اور پاکستان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلیں گے۔ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں میچ ابتدائی طور پر کراچی میں کھیلے جانے تھے، تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں میچوں کو آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 13 اور 14 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 2005 کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا یہ پہلا دوراہ پاکستان ہوگا۔ اور اگلے سال بھی انگلینڈ کی ٹیم ٹی 20 اور ٹیسٹ میچوں کی سریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

مزید برآں، 16 سال بعد نا صرف انگلینڈ کی مین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دوراہ کرے گی بلکہ ویمن کرکٹ ٹیم بھی  اس دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا دوراہ کرے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹٰم 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

Source: Khaleej Tiimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button