ٹپس / سٹوری

متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے متعلق شکایات درج کروانے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں کام کر ہے ہیں اور اپنے آجر یا کمپنی سے متعلق کوئی شکایت درج کروانا چاہتے ہیں، مثلا اگر آپ سے زیادہ کام لیا جا رہا ہے اور اس کام کی تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی یا اگر آپ کی کمپنی نے ناجائز طریقے سے آپ سے آپ کا عہدہ واپس لے لیا یا کوئی بھی ایسی شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کا طریقہ کار دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں  ملازم اور آجر کے درمیان تنازعات کا حل وزات ہیومن ریسورس کرتی ہے۔ یہ تنازعات متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء کے تحت حل کیے جاتے ہیں۔

شکایت درج کراوانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

وزارت ہیومن ریسورس کے پاس شکایت درج کروانے کے لیے آپ درج ذیل طریقہ کاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں:

1۔ آپ شکایت درج کروانے  کے لیے وزارت کی ہاٹ لائن 80060 پر کال کر سکتے ہیں

2۔ وزارت ہیومن ریسورس (موہری) کی موبائل ایپ ڈاونلوڈ کر کے لیبر کمپلینٹ درج کروا سکتے ہیں

3۔ یا آپ وزارت ہیومن ریسورس کی ویب سائٹ www.mohre.gov.ae پر جائیں اور ملازمت سے متعلق شکایت درج کروانے کی آپشن کا انتخاب کریں

خیال رہے کہ اگر آپ درج بالا میں سے دوسری یا تیسری آپشن کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ شکایت درج کروانے کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔ جس میں آپ کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات اور ورک پرمٹ کا نمبر دینا ہوگا۔

شکایت درج کروا دینے کے 72 گھنٹوں کے اندر آپ کو توافق سنٹر سے قانونی مشیر کی کال آئے گی۔ جو تنازعہ کا دوستانہ حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

توافق سنٹر کیا ہے؟

توافق سنٹر وزارت ہیومن ریسورس کی جانب سے لائسنس شدہ سروس سنٹر ہیں جو کہ آجر یا ملازم کی جانب سے درج کی گئی شکایات وصول کرتے ہیں۔

یہ مرکز شکایات کی تفشیش کرتے ہیں اور کیس پر فیصلہ کرنے کے لیے یا کیس عدالت میں بھیجنے کے لیے سفارشات وزارت ہیومن ریسورس کو بھیجتا ہے۔

یہ مرکز ملازمت سے متعلق سوالات کے جوابات اور قانونی مشورے بھی دیتا ہے۔

شکایت درج ہونے کے بعد وزارت ہیومن ریسورس شکایت کا حل کیسے تلاش کرتی ہے؟

وزارت ہیومن رسیور اینڈ ایمرٹائزیشن یو اے ای کی لیبر لاء کے آرٹیکل 6 کے تحت درج ذیل طریقوں سے شکایات پر کاروائی کرتی ہے:

  • پہلی شرط یہ ہے کہ ملازمت سے متعلق تنازعہ کی شکایت وزارت ہیومن ریسورس کو کی گئی ہو
  • توافق ڈیپارٹمنٹ دونوں فریقین کو بلائے گا اور تنازعے کے حل کی کوشش کرے گا۔ اس مرحلے میں دونوں فریقین فیصلے کو ماننے کے پابند نہیں ہیں
  • اگر تنازعے کا دوستانہ حل تلاش نہیں کیا جا سکتا تو توافق کو شکایت موصول ہونے کے دو ہفتوں کے اندر اندر شکایت متعلق عدالت کو بھیجنی ہوگی
  • عدالت کو بھیجے جانے والے مقدمے کے ساتھ ایک میمو منسلک ہونا چاہیے جس میں کیس کی سمری، دونوں فریقین کے ثبوت اور اور متعلق لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رائے درج ہونی چاہیے۔
  • عدالت درخواست موصول ہونے کے تین دن کے اندر اندر مقدمے کی سماعت کی تاریخ دے گی اور دونوں فریقین کو نوٹس بھیجے گی۔
  • عدالت چاہے تو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کو بھی میمو کے مندرجات کی وضاحت کےلیے عدالت میں بلا سکتی ہے۔ اور اس کے بعد عدالت مقدمے پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

ملازمت سے متعلق شکایت درج کروانے کی کتنی فیس ادا کرنی پڑے گی؟

1 لاکھ درہم تک کے دعوے کے مقدمے کے لیے ملازم کو عدالت کی کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

تاہم 1 لاکھ درہم سے زائد کے دعوے کے لیے ملازم کو دعوے کی رقم کا فیصد ادا کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 20 ہزار درہم فیس ادا کرنی ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button