ٹپس

اگر آپ کے ساتھ کوئی انلائن فراڈ کرے تو اس دھوکہ دہی کی رپورٹنگ کیسے کی جائے؟

خلیج اردو
دبئی : کیا آپ کے ساتھ کبھی کسی نے فراڈ کیا ہے اور بطور متائثرہ شخص کے آپ نے شکایت درج کی ہے؟ کیا آپ انلائن شکایت درج کرنا چاہتے ہیں؟

ابوظبہی پولیس نے عوام کو معلومات فراہم کی ہے کہ کیسے وہ انلائن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد شکایات درج کر سکتے ہیں۔

کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں:
مقامی پولیس حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حساس معلومات کسی سے شیئر نہ کریں جیسے کہ اپنا پاسورڈ ، ایمریٹس آئی ڈی وغیرہ کیونکہ اسے دھوکہ دہی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیسے انلائن دھوکہ دہی کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے؟
قاگر آپ انلائن فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں یا آپ کی ذاتی معلومات آپ کسی کو بتا بیٹھے ہیں اور وہ لیک ہو گئیں ہیں تو آپ
8002626 پر کال کریں
2828 پر ایس ایم ایس کریں
یا آپ [email protected] پر ای میل کریں اور اپنا مسئلہ بتائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے انلائن فراڈ کا شکار ہونے والوں کا مدوا کیا ہے اور 18 ملین آن لائن فراڈ اور فون سے دھوکہ کھانے کے متاثرین کو واپس کر دیے گئے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ابوظہبی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایڈ فون فراڈ اور سائبر کرائم کی رپورٹ ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی ڈویژن کو دی گئی تھی۔ زیادہ تر متاثرین نے اپنے بینک اکاؤنٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

ابوظہبی پولیس نے عربی، انگریزی اور اردو میں مالی فراڈ سے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔

دبئی میں ای کرائم کی رپورٹ کیسے کریں:

سائبر کرائم کیس کی رپورٹ کرنے کے لیے دبئی پولیس سے ان کی ایپ دبئی پولیس کے ذریعے یا 901 پر کال کرکے رابطہ کریں۔

آپ اپنے علاقے کے قریبی پولیس اسٹیشن کو بھی مالیاتی فراڈ سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں ۔ اس کیلئے نیچے لنک دیا گیا یہے۔

https://www.dubaipolice.gov.ae/wps/portal/home/services/individualservicescontent/cybercrime

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button