خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی کے سپورٹس ویک میں ٹینس کے بین الاقوامی کھلاڑی مدمقابل ہوں گے

خلیج اردو: ایکسپو 2020 دبئی کے آنے والے ٹینس ویک میں 19 اور 20 فروری کو ایکسپو اسپورٹس ایرینا میں الاقوامی ٹینس کے کئی ایک بین الاقوامی کھلاڑی ایک دوسرے کےمدمقابل ہوں گے۔ مرد اور خواتین کی ٹینس کی دنیا کے بین الاقوامی چیمپئن، بشمول جان مکینرو، کم کلسٹرز اور رچرڈ کریجیک، سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں شرکت کریں گے ، جن میں سے ہر ایک مقابلہ تین سیٹ پر مشتمل ہوگا۔ پہلا میچ 19 فروری کو ویمنز سنگلز نمائشی مقابلے میں 2018 کی آسٹریلین اوپن کی فاتح کیرولین ووزنیاکی کا مقابلہ تین بار کی ڈبلیو ٹی اے ٹور چیمپئن کم کلسٹر کے ساتھ ہوگا۔ ووزنیاکی نے اپنے کیرئیر میں 30 ٹائٹل جیت رکھے ہیں، جن میں 2017 میں ڈبلیو ٹی اے ٹور بھی شامل ہے، جب کہ کلسٹر نے آسٹریلین اوپن 2011 سمیت 52 ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔ 20 فروری کو ہونے والے مردوں کے سنگلز نمائشی مقابلے میں منصور بہرامی اور فیبریس سینٹورو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔فرانس کے سانٹورواپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 30 ٹائٹل جیت چکے ہیں، جن میں سنگلز اور ڈبلز دونوں شامل ہیں۔ 19 فروری کو ہونے والے مردوں کے ڈبلز نمائشی مقابلے میں جان مکینرو، گریگ روسڈسکی، رچرڈ کریجیک، اور مارک فلیپوسس شرکت کریں گے۔ امریکی ٹینس کھلاڑی جان مکینرو نے اپنے کیریئر کے دوران کل 77 ٹائٹل جیتے ہیں اور وہ تین بار ومبلڈن چیمپئن اور چار بار یو ایس اوپن کے چیمپئن ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی فلیپوسس نے 14 ٹائٹل جیت رکھے ہیں جب کہ برطانوی-کینیڈین روسڈسکی نے 18 ٹائٹلز حاصل کیے ہیں ۔ ہالینڈ کے کراجیک 1996 کے ومبلڈن گرینڈ سلیم چیمپئن ہیں اور اپنے کیریئر میں 20 ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے افراد مقابلے دیکھ سکیں گے جو ایکسپو اسپورٹس ایرینا میں کھیلے جائیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button