ٹپسمتحدہ عرب امارات

کیا آپ کا آجر یا کمپنی آپ کے ویزے پر آنے والے اخراجات آپکی تنخواہ سے کاٹ سکتی ہے؟َ

خلیج اردو آن لائن:
نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو ایک ریڈر کی جانب سے بھیجے گئے ایک سوال میں پوچھا گیا تھا کہ” کیا یو اے ای کے لیبر لاء کے مطابق پروفیشنل فارماسسٹ کے لیے بھی کم سے کم تنخواہ مقرر کی گئی ہے یا یہ صرف فارماسسٹ اور آجر کے درمیان مذاکرات سے طے پاتی؟” ریڈر کی جانب سے مزید پوچھا گیا تھا کہ ” کیا یو اے ای میں کسی کمپنی یا آجر کے پاس کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ میں سے ویزے پر اٹھنے والے اخراجات کاٹنا قانونی فعل ہے؟”

گلف نیوز نے یہ سوال ابوظہبی کی ایک لاء فرم النگر کے مینجنگ پارٹنر احمد النگر کے سامنے رکھا تو انکا جواب درج ذیل تھا:
یو اے ای کی لیبر لاء میں فارماسسٹ کی کم سے کم تنخواہ کے حوالے سے احمد کا کہنا تھا کہ”متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء کی دفعات کے مطابق لائسنس شدہ فارماسسٹ یا کسی اور پیشے کے لیے کم سے کم کوئی تنخواہ مقرر نہیں کی گئی ہے”۔
انکا کہنا تھا کہ ” یہ دفعات بہت عام ہیں اور ان میں کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ اجرت کا تعین نہیں کیا گیا۔ اور یہ معاملہ ملازم اور آجر کے لیے چھوڑ دیا گیا جو انہیں ملازمت کے معاہدے کے وقت طے کرنا ہوتا ہے”۔
جس کا مطلب ہے کہ تنخواہ یا اجرت کتنی ہوگی اس کا تعین نوکری حاصل کرنے والے نوکری دینے والا آجر مل کر ملازمت کے معاہدے کے وقت طے کریں گے۔
مزید برآں، متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ government.ae پر بھی کہا گیا ہےکہ چونکہ متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء میں کم سے کم تنخواہ مقرر نہیں کی گئی لہذا جو تنخواہ طے کی جائے اس سے ملازم کی بنیادی ضروریات ضرور پوری ہونی چاہیے۔

کیا آجر ملازم کی تنخواہ سے ویزے کی فیس یا اخراجات کاٹ سکتا ہے؟
ماہر قانون احمد کا کہنا تھا کہ ملازم کی تنخواہ سے ویزے کی فیس یا اخراجات کاٹنا یو اے ای کے لیبر لاء کی خلاف ورزی ہے۔
احمد کا کہنا تھا کہ "میں اس بات پر جتنا بھی زور دوں کم ہے کہ ملازم کی تنخواہ سے ویزے سے متعلق اخراجات کاٹنا غیر قانونی ہے۔ کیونکہ قانون کے مطابق آجر کے پاس کوئی حق نہیں ہےکہ وہ ویزے سے متعلق اخرجات اور ورک پرمٹ جیسی اخراجات ملازم سے وصول کرے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” ملازمت کے دوران اگر ملازم کو کسی پروفیشنل ادارے کی ممبر شپ حاصل کرنی پڑتی ہے تو اس کے اخراجات بھی آجر کو ادا کرنے ہوں گے۔ جیسا کہ وکیلوں کو لیگل ڈیپارٹمنٹ کارڈ جاری کرتا یا ڈاکٹروں کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کارڈ جاری کرتی ہے۔ تو ایسے کارڈوں پر اٹھنے والے اخراجات بھی آجر کو برداشت کرنے ہوں گے کیونکہ یہ کارڈز ملازم سے زیادہ آجر سے متعلق ہیں”۔

مزید برآں، یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء کے آرٹیکل 6 کے مطابق آجر کو کسی ملازم کو بھرتی کرنے سے پہلے درج ذیل شرائط پوری کرنی ہوں گیں:
آرٹٰیکل 6 کے مطابق آجر کو دستخط شدہ ایک بیان حلفی جمع کروانا ہوگا کہ جس میں لکھا ہوگا کہ وہ اپنے کو سپانسر کرے گا اور اسکی کی بھرتی کے دوران اور ملازمت پر اٹھنے والے اخراجات کو ملازمت کے معاہدے کے مطابق برداشت کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button